فاٹا میں سال 2018 کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ فاٹا میں سال 2018 کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر 15 جنوری سے سے شروع کی جا رہی ہے۔ جس کی نگرانی ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور مسلح افواج کریں گے۔ مہم 17 جنوری تک جاری رہے گی جس کے بعد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کوقطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے کل 1025429 بچوں کو4365 ٹیموں کی مدد سے پولیو قطرے پلوائے جائیں گے۔ ان ٹیموں میں 3980 موبائل، 285 فکسڈ اور100 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ پچھلے سترہ مہینوں سے فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا فاٹا میں آخری پولیوکیس 27 جولائی 2016 کو سامنے آیا تھاجس کے بعد سے اب تک کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ پورا سال فاٹا میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ موجودہ سال بھی اب تک فاٹا میں کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آ یا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں