خوشخبری: بنوں میں روٹا وائرس ویکسین متعارف

بنوں میں روٹا وائرس سے نمٹنے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ویکسین باقاعدہ طور پر لانچ کر دی گئی ہے۔ ویکسین پانچ سال کے عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے ساتھ پلا ئی جائے گی۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بنوں میں ایک اجلاس منعقد ہو۔ا اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دراز خٹک ،کوارڈینٹر ای پی آئی ڈاکٹر اشرف یونس ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ جان ،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی ،جامعہ المرکز اسلامی کے ڈائریکٹر مولانا سید نسیم اللہ شاہ ،ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وبائی امراض سے بچاؤ پر توجہ نہ دینے سے شرح اموات میں اضافہ ہوتا ہے جس میں کمی لانے کیلئے متعلقہ حکام ،علماء کرام اور سول سوسائٹی کی مشترکہ کوششیں نا گزیر ہیں۔ اگر آپس میں تعاؤن ہو توبچوں کی شرح اموات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹا وائر س ایک ایسی مہلک بیماری ہے جس سے 6ماہ کے عمر بچوں سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں میں لاحق ہوجانے پر بچے قے ،دست اور بخار میں مبتلا ہو جا تے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دیگر اضلاع کی طرح بنوں میں بھی روٹا ویکسین لانچ کر دیا ہے جو کہ حفاظتی ٹیکہ جات کیساتھ پلایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں