کنڈیشنل گرانٹ میں کرپشن کے ذامہ دار سکول پرنسپل ہونگے:ڈی سی بنوں

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے سکولوں کے کمروں او ر باتھ رومز کیلئے منظور شدہ کنڈیشنل گرانٹ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکولوں کیلئے فنڈز میں نے خود بغیر کسی سفارش کے منظور کئے ہیں۔ سکولو ں کے فنڈز میں کوئی کرپشن برداشت نہیں کرونگا۔ جہاں پربھی کرپشن ہوئی تو متعلقہ سکول کا پرنسپل ذمہ دار تصور ہوگا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ تمام مستحق سکولوں کے ہیڈ ماسٹر ز اور مالکان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مزید کہا کہ سکولوں میں کاموں کے معیار چیک کرنے خود ٹیم کے ہمراہ دورے کرکے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور ماہر انجینئرز کی نگرانی میں تمام سکولوں کے کاموں کو چیک کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں