بنوں:صوبائی انڈر 23گیمز کے گرینڈ اوپننگ اور ٹرافی کا افتتاح

صوبائی انڈر 23گیمز کے گرینڈ اوپننگ اور ٹرافی کی افتتاحی تقریب بنوں آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی جس میں جس میں کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ، ڈی آئی جی بنوں دار علی خٹک اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت بختیار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بنوں ڈویژن سید الجبار شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے لحاذ سے ضلع بنوں ایک زرخیز زمین ہے ۔بنوں نے ہمیں انٹرنیشنل کھلاڑی دئیے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں ۔کھیل کھود سے ایک مثبت معاشرہ بنتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ضلع بنوں میں مزید کھیل کھود کے مواقع پیدا کریں ۔کھیل زندگی کا ایک حصہ ہے جبکہ کھلاڑی ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر زاہد شاہ نے خیبر پختونخواہ سپورٹس کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں