غیر معیاری کام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں: ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر انجینئر کفایت اللہ خان نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کالا خیل مستی خان اور گورنمنٹ پرائمری سکول غجان اسماعیل خانی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔مانیٹرنگ آفیسر پی ٹی سی کمیٹی کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔غیر معیاری کام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔کوئی ملوث پایا گیا تو محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز خان شیرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اُنہوں نے طلبہ کی حاضری اور صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایا ت جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں