منڈان گیٹ تا ترنگ قبرستان تجاویزات مسمار

ضلعی انتظامیہ نے بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے منڈان گیٹ سے ترنگ قبرستان تک سڑک کنارے موجود تجاوزات ہٹا دیئے۔ آپریشن کے دوران درجنوں کی تعداد میں دکانات ، بالاخانے ، دیوار اور تھڑے بلڈوز کر دیئے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر خود کر رہے تھے۔ منڈان روڈپر قائم کئے گئے تجاوزات کی وجہ سے سڑک انتہائی تنگ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑ تا تھا۔ ضلعی انتظامیہ اور ریونیو سٹاف نے ایک ہفتہ قبل تجاوزات ہٹانے کیلئے پیمائش کی اور مارکنگ کی تھی لیکن تاحال اسے از خود ہٹایا نہیں جا رہا تھا جس پر ڈیڈ لائن ختم ہو تے ہی ضلعی انتظامیہ کے آٖفسران نے ڈی سی بنوں کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے دکانات ، سرائے ، بالاخانے اور تھڑے مسمار کر دیئے۔ اس موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

منڈان گیٹ تا ترنگ قبرستان تجاویزات مسمار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں