ویمن کیمپس میں کلاسز شروع، چار نئے ڈیپارٹمنٹس کا جلد آغاز: وی سی

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ نے کہا ہے کہ بنوں یونیورسٹی میں طالبات کیلئے علیحدہ ویمن کیمپس کا باقاعدہ طو ر پر آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ بنوں ریجن جس میں بنوں ،لکی مروت ،کرک ،شمالی وزیر ستان اور ملحقہ علاقہ جات شامل ہیں کیلئے خدمات سر انجام دے گا۔ ویمن کیمپس میں 4ڈیپارٹمنٹس شروع کئے گئے ہیں جس میں مختلف اضلاع اور علاقوں کی طالبات تعلیم کے زیور سے روشناس ہو رہی ہیں جس کا براہ راست کریڈٹ صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو جاتا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں یونیورسٹی کے ویمن کمپس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائینگی۔ ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں طلباء و طالبات کے بہتر مستقبل کیلئے میرٹ اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ویمن کیمپس میں مزید ڈیپارٹمنٹس کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُ ٹھائے جا رہے ہیں جس کی منظوری کیلئے فیکلٹی بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں بہت جلد تمام تر ڈیپارٹمٹنس کھول جائیں گے جس سے ہماری طالبات روشناس ہونگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں