تجاویزات مسماری کےبعد DC بنوں پولیوسےانکاری والدین کے پیچھے پڑ گئے

تین روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوا۔ 1لاکھ 84ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تین روزہ مہم میں 814پولیو ورکرزنے ضلع بھر میں پولیو کے قطرے گھر گھر پہنچائے اور 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ۔جبکہ دو دن فالو اپ بھی پورا ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر خود بمعہ ضلعی انتظامیہ کے تمام آفسران پولیو کے قطروں سے انکاری والدین سے ان کے گھر کے دروازے میں ملے اور ان کو پولیو کی اہمیت اور پولیو بیماری کے بارے میں سمجھانے کے بعد انکاری والدین نے خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے حافظ عبد الستار شاہ بخاری مسجد میں جمعے کے نماز سے پہلے عوام کی کھلی کچہری میں مسائل سنے ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ شکایات سننے کیلئے میرے دفتر کے دروازے بھی کھلے ہیں اور ہم بمعہ ضلعی آفسران آپکے درمیان کھلی کچہریوں میں صرف اس لئے آپ کے مسائل سنتے ہیں تاکہ آپ اپنی دل کی بات ہم سے کرسکیں۔

تجاویزات مسماری کےبعد DC بنوں پولیوسےانکاری والدین کے پیچھے پڑ گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں