بنوں کے طلباء کو ڈیجیٹل لائربیری سے متعارف کرانے کیلئے بنوں یونیورسٹی میں سیمینار

بنوں یونیورسٹی میں آئی ای ای کے زیراہتمام ڈیجیٹل لائربیری کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقادہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی افسران نے شرکت کی۔ سیمیناربنوں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان ،کوارڈنیٹر پروفیسر ڈاکٹر خیر اللہ خان ،سمینار کے کوارڈنیٹر ناصر گل اور ائی ای ای کے کنٹری منیجر راشد پرویز نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعاؤن سے ڈیجیٹل لائربیری کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق استعمال کرنے کیلئیجنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ جامعات کے طلباء ریسرچ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لائربیریوں کی افادیات سے مستفید ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر عابد علی شاہ کی قیادت میں ریسرچ انجینئر نگ اورآئی ٹی کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے کیونکہ موجودہ وقت مقابلے کا دور ہے اور اگر اس میں ہم پیچھے رہ گئے تو نئی نسل کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔یونیورسٹی میں جاری اصلاحات کے تحت یونیورسٹی ترقی کی رہ پر گامزن ہے جس کا کریڈٹ پروفیسر عابد علی شاہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی ضلع بنوں اور ملحقہ کالجز کے طلباء کو ڈیجیٹل لائربیری کے حوالے روشناس کرانے کیلئے ہوم ورک کررہی ہے تاکہ یہاں کی نئی نسل کودور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بنوں بہت جلد ہی انٹر نیشنل کانفرنسزکا سلسلہ شروع کرے گی تاکہ یہاں کی قابلیت کو سامنے لایا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں