بنوں:دینی مدرسے کا طالب علم لا پتہ

دینی مدرسے کا طالب علم لا پتہ ہو گیا۔ تقریباً دس روز پہلے عابد عثمان ولد سلیم خان سکنہ دو منزی بیزن خیل گھر سے نکلا لیکن تا حال کوئی پتہ نہیں۔ ان کے بھائی شمس الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کا بھائی عابد عثمان مدرسہ جامعہ رحمانیہ میں قر آن کریم حفظ کر تا تھا۔ 9فروری 2018 کو گھر سے نکلا ابھی تک واپس نہیں آ یا، ہم نے کافی تلااش کیا مگر کہیں اس کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ ہم سے تھانہ ٹاون شپ کی پولیس نے روز نامچہ رپورٹ بھی درج نہیں کرائی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ایدھی سنٹر پشاور اور تھانہ شرکئی پشاور کو بھی آگاہ کیا ہے ۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ملنے کی یا کسی قسم کی معلومات رکھنے کی صورت میں انسانی ہمدردی کے طور پر موبائل نمبر 03120371351 یا 03339888519 پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں