ملاخیل سورانی میں دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل

ملاخیل سورانی میں دیور نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا ۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع علاقہ ملاخیل سورانی میں مبینہ ملزم نے اپنی بھابھی  پر گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُ تار دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ وجہ عداوت جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے ۔بسیہ خیل پولیس نے مقتولہ کے خاؤند کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

ملاخیل سورانی میں دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں