بنوں :شمالی وزیرستان کا رہائشی چھریوں کے وار سے قتل

بنوں میں توں تکرار پر مبینہ ملزمان نے شمالی وزیر ستان کے رہائشی کو چھریوں سے وار کرکے قتل کر دیا۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ۔تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ککی اڈہ کے قریب منڈان گیٹ میں مبینہ ملزمان ا ب ج ساکنان ہنجل نواب بنوں سٹی نے شریف اللہ ولد ابو خان سکنہ شیواہ شمالی وزیر ستان پر چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا ہے۔ وجہ عداوت توں تکرار بتا ئی گئی ہے۔ منڈان پولیس نے جاوید اللہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں