نورڑ : مسٹر خان کراٹے اکیڈمی کے زیراہتمام کراٹے ٹورنانمنٹ کا اختتام

وفاقی وزیر ہاؤسنگ کے معاؤن خصوصی سینان درانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نئے گراؤنڈ بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔کھیل کود کے میدان جہاں آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور معاشرہ کھیلوں کی بدولت ترقی کرتا ہے بنوں کی تعمیروترقی کیلئے درانی خاندان اور جمعیت علماء اسلام نے یہاں پر اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں اور ضلع بنوں میں ہر شعبوں میں انقلابی اقدامات کرکے مقامی اداروں کو مضبوط کیا جس سے یہاں پرمخالفین پریشانی کاشکار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقہ نورڑ میں مسٹر خان کراٹے اکیڈمی کے زیراہتمام کراٹے ٹورنانمنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ ملک شیرین کے بھائی ملک عبدالمالک خان، ناظم نورڑ ٹومولانا طاہر میر ،جے یو آئی یوتھ کے صدر سہاد علی شاہ،اور وائس سٹوڈنٹس کے بورڈآف گورنر کے چیئرمین انجینئر ہارون درانی نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے ضلع ناظم عرفان درانی کی سربراہی میں پورے ضلع میں کھیلوں کے ترویج کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔جس سے بند کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں۔ کھیلوں کی ترقی کیلئے ضلع حکومت نے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہے جو موجود ہ ضلعی حکومت کے کھیل دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین عام انتخابات سے قبل ہی شوشے چھوڑرہے ہیں لیکن بنوں کے غیور عوام اُن کو مسترد کردینگے اور درانی خاندان اور جمعیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں مقامی کھیلوں توجہ دیکر اُن کو آگے لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ درانی خاندان بنوں کے ترقی کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں