بنوں جیل میں بنے گا بچوں کیلئے پلے ایریا

جسٹس قلندر علی خان ، جسٹس عبدالشکور خان پشاور ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل بنوں کا دورہ کرتے ہوئے معمولی مقدمات میں ملوث دو قیدیوں کی رہائی اور خواتین بیر ک میں بچوں کیلئے پلے ایریا بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جسٹس صاحبان نے جیل میں موجود میں قیدیوں کے مسائل و مشکلات سنے اور جیل میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر جیل سپر نٹنڈنٹ فضل ربانی نے جسٹس صاحبان کو جیل میں موجود سہولیات کی فراہمی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔ جسٹس صاحبان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بنوں ،ایڈیشنل سیشن جج ، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ ،سینئر سول جج بنوں جوڈیشل مجسٹریٹ بنوں بھی موجود تھے۔ جسٹس صاحبان نے دوران معائنہ سنٹر جیل بنوں ہسپتال اور باورچی خانہ کا دورہ بھی کیا اور قیدیوں کو مہیا کی جانے والی خوراک اور ادویات کا جائزہ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں