بنوں یونیورسٹی طالبات کیلئے UNDPکے فنڈز جاری

معاشرے کی بہتری کیلئے نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کے حوالے سے سماجی منصوبہ جات کے مقابلوں میں بنوںیونیورسٹی کی طالبات چھا گئی ریجنل ڈائریکٹر یو این ڈی پی وجیہہ نے جامعہ کی تین گروپوں کو بہترین آئیڈیاز پرتین منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ بنوں ریجن کے جامعات ،کالجز اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے معاشہرے میں بہتری لانے کیلئے شعور آگاہی و دیگر سماجی منصوبوں کے حوالے سے یونائٹیڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام کو آئیڈیاز جمع کرائے تھے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز یو این ڈی پی کی ریجنل ڈائریکٹر وجیہہ کی دورہ بنوں یونیورسٹی کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے آئیڈیاز میں مقابلہ ہوا جس میں لوکل کلچر پروموشن ،گو گرین ضائع شدہ اشیاء کو کارآمد بنانا اور یوتھ ڈیویلپمنٹ ٹریننگ پر مشتمل آئیڈیاز پر بنوں یونیورسٹی کی طالبات ریمہ ،مہک ،ثوبیہ ،بشرہ ،ثمرین اور حفصہ کو تینوں منصوبوں کیلئے بہترین قرار دے دیا گیا ۔جس کیلئے ریجنل کوارڈینٹر نے جامعہ کے تینوں گروپوں کو تین منصوبوں کیلئے طالبات کیلئے مخصوص فنڈ سے فنڈز جاری کر دیئے۔ جس کی نگرانی پروجیکٹ سپروائزر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر اورنگزیب خان ،کو سپروائزرڈاکٹر خیر اللہ اور ناصر گل کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ نے بہترین آئیڈیاز پیش کرنے پر طالبات اور فیکلٹی ممبران کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنوں یونیورسٹی اس خطے کے سماجی ،معاشی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں