مغربی قوتیں دینی مدارس اورمساجد سےخوفزادہ ہیں:مولاناسید نسیم علیشاہ

مغر بی قوتیں دینی مدارس اور مساجد سے خوفزادہ ہوکر دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔موجودہ دور میں دینی مدارس ملکی ترقی اور قرآن وسنت کی روشنی میں معاشرہ تیار کررہے ہیں۔ مدارس استعماری قوتوں کی ہر سازش کے سامنے آہنی دیوار بنے ہیں اور مدارس دینیہ بے سروسامانی کی حالت میں دین اسلام کے مقدس نظریات کی ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارجنوبی اضلاع کے دینی یونیورسٹی جامعہ المرکز اسلامی بنوں کے ڈائریکٹر مولانا سید نسیم علی شاہ نے خدمات وفاق المدارس العربیہ کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ انتظامات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،دینی مدارس کے نائب صدر حافظ محمد اسماعیل ،سابق ایم پی اے شیخ عبدالززاق مجددی سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس دینی مدارسوں کے فلاح وبہود کیلئے مصروف عمل ہے۔ دینی مدارس اور لاکھوں علماء کرام سیکولر طاقتیں ملک میں مغربی سامراج کے خلاف پرامن طوراپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کانفرنس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں لیکن مغربیات کا پرچار کرنے والوں نے مدارس کو دہشتگردی کے مراکز سمجھ رکھا ہے جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمات وفاق المدارس العربیہ کانفرنس مدراس اور علماء کرام کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا ۔موجودہ دور میں دینی مدارس کو درپیش مسائل اور مشکلات کے پیش نظر کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جو خطہ کے ہزاروں علماء کرام اور دینی مدارس کے حق میں اہم پیش رفت ہوگا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

2 تبصرے “مغربی قوتیں دینی مدارس اورمساجد سےخوفزادہ ہیں:مولاناسید نسیم علیشاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں