ترنگ قبرستان کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک

بنوں تھانہ منڈان کی حدود میں قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتاردیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع علاقہ ترنگ قبر ستان کے قر یب قتل مقا تلہ کی عدوات پر مبینہ ملز مان نے فا ئرینگ کر کے منور خان ولد آزاد خان سکنہ آباز خیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ظفر علی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی۔ وجہ عداوت قتل مقاتلہ بتائی گئی ہے۔

ترنگ قبرستان کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں