پی کے 70میں ANPکی دبنگ انٹری

عوامی نیشنل پارٹی نے جنوبی اضلاع کی سطح پر پاور شو کرنے کیلئے سپورٹس کمپلیکس بنوں کا انتخاب کرلیا۔ 4مارچ کو مرکزی وصوبائی قائدین کے دورہ بنوں کے موقع پر جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع۔چاروں صوبائی حلقوں میں یونین کونسلوں کی سطح پر گھر گھرمہم چلائی جائے گی۔ اے این پی کے ضلعی قائدین جلسے کی کامیابی کو آئندہ عام انتخابات کیلئے کامیابی گردانتے ہیں۔ اس سلسلے میں اے این پی کے سینیٹر باز محمد خان اور ضلعی صدر ممبر ضلع کونسل حاجی عبدالصمد خان ،تحصیل صدر حاجی عبدالمتین خان نے سیاسی اثر رسوخ کا استعما ل شروع کردیا ہے اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ ساتھ قریبی سیاسی دوستوں کو بھی جلسے میں لانے کیلئے محترک دیکھائی دے رہے ہیں۔ اے این پی کی تاریخ میں پہلی بار بنوں کی سیاست میں دبنگ انٹری ثابت ہوگی کیونکہ اے این پی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان عام انتخابات 2018کیلئے حلقہ پی کے70بنوں سے انتخاب لڑیں گے جس کی وجہ سے پی کے70انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔دوسری جانب اے این پی کے کارکن 4 مارچ کو بنوں سپورٹس کمپلیکس میں تاریخی پارو شو کرینگے اور ثابت کرینگے کہ پشتون قوم اپنی پارٹی پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ۔گذشتہ روز اے این پی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان پی ایس ایف کے مرکزی کونسل رکن پیر ہارون باچا نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اے این پی کے ضلعی قائدین کے دعوے اپنی جگہ لیکن اصل قوت کا اندازہ چار مارچ کو ہوگا۔

پی کے 70میں ANPکی دبنگ انٹری” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں