سٹیٹ لائف کا کیش کاؤنٹر بنوں سٹی کے باہر منتقل کرنے پر احتجاج

بنوں کے عوام کا سٹی کے باہر کیش کاؤنٹر پر شدید احتجاج ۔کیش کاؤنٹر کو سٹی میں منتقل نہ کئے جانے کی صورت میں نا خوشگوار واقعہ پیش آنے پر اعلیٰ حکام ذمہ دار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیٹ لائف کے پالیسی ہولڈروں اور دیگر سماجی ورفاعی اداروں کے نمائندوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بنوں میں سیکٹر آفس کے قیام کے بعد ایریا آفس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی اس لئے تمام تر صوبہ خیبر پختونخوا کے ایریا آفس کو اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کریں اور ریجنل چیف خیبر پختونخوا قبضہ مافیا کے خلاف عوام کاساتھ دیکر سیکٹرآفس کے قیام کے بعد کیش کاؤنٹر عوام کی سہولت کی خاطر سیکٹر آفس میں قائم کرنے کے فوری احکامات جاری کریں ورنہ بنوں کے عوام سٹیٹ لائف کے ادارے پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں گے اور اگر کیش کاؤنٹر یا پالیسی ہولڈروں کو کوئی نقصان پہنچا تو اعلیٰ حکام ذمہ دار ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں