حسن اخلاق ہی بہتر معاشرے کی تشکیل نو کا ضامن ہے :طیب شاہ بخاری

حسن اخلاق ہی بہتر معاشرے کی تشکیل نو کا ضامن ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو بچوں کے اخلاق کی تربیت پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ختم نبوت بنوں کے ناظم اعلیٰ مولانا طیب شاہ بخاری نے نجی تعلیمی ادارے میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب قرآن کریم میں ہمیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق کا بھی تعلیم دیا گیا ہے اگر اساتذہ تعلیمی اداروں میں نئی نسل کو اچھے اخلاق کی تربیت دیں تو ایک پاک شفاف معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے کیونکہ یہی بچے ہمارا مستقبل اور سرمایہ ہے جو کہ کل کو اس ملک کے انتظامی اُمور کو سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فحاشی و عریانی عروج پر پہنچ چکی ہے بیرونی و طاغوتی قوتیں ہماری نئی نسل کو نشانے پر رکھی ہوئی ہے جس سے ا ن بچوں کو بچانے کیلئے فحاشی و عریانی کے محافل اور دیگر قابل اعتراض سرگرمیوں سے منع کرنے کیلئے جدوجہد کر نی ہو گی جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ بچے کل کے با وقار شخصیات بن سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں