بنوں میں قتل کی تین وارداتیں

بنوں اور ڈومیل میں قتل کی تین وارداتیں ،مبینہ ملزمان نے الگ الگ واقعات میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودواقع گنجان آباد تجارتی مرکز اندرون لکی گیٹ محلہ جعفر خان مسجد میں مسلح مبینہ ملزمان ا ب ج نے فائرنگ کرکے شعیب سلطان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی عاطف کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔
اسی طرح تھانہ صدر کی حدود میں واقع گڑھی شیر احمد میں مبینہ ملزم ایکس وائی زیڈ نے مقتول شعیب سلطان کے والد سید نواز سکنہ سلیمہ سکندر خیل کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔جس کی دعویداری مقتول کی بیوہ نے کی اور مبینہ ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ہے۔
قتل کی تیسری واردات ڈومیل الگڑہ ترخہ گڑانگ کم چشمی حدود تھانہ ڈومیل ایک موٹر میں سوار برکت اللہ ولد نقیب اللہ سکنہ لنڈیواہ ضلع لکی مروت کو فائرنگ کرکے قتل کی ہے۔ آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں