بنوں گیس افتتاح:بازگشت سینٹ کمیٹی کےاجلاس میں،بازمحمدخان کی تعریف

بنوں کے پانچ یونین کونسلوں کے گیس افتتاح کی خبریں سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں سنائی دیں. اخبار بزنس ریکارڈر اور دی نیوز کے مطابق سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں سینیٹرسردار محمد اعظم موسیٰ خیل نے بحثیت کنوینر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بنوں میں پانچ یونین کونسلوں (نو گاوں) کو گیس سکیم کے افتتاح پر ناراضگی کا اظہار کیا. موسیٰ خیل نے او جی ڈی سی ایل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس سینیٹر نے تین سال تک بنوں کے پانچ یونین کونسلوں کو گیس فراہمی کیلئے سخت محنت کی افتتاح ان کے ہاتھ سے کیوں نہیں کرایا گیا. انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کے متعلق باز محمد خان کو اعتماد میں لیا جائے.
باز محمد خان نے کمپنی سے گیس سکیموں کے افتتاح کے تاریخوں کا پوچھا. کمیٹی نے کمپنی کو ہدایت کی کاغذات میں سینیٹر باز محمد کا نام لکھا جائے.
ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ کمپنی کا طریقہ کار نہیں کہ کسی ٹینڈر یا سکیم کا کسی ایم این اے یا سینیٹر کا نام شامل کیا جائے اور جن منصبوں کا افتتاح ہوا ہے ان میں ہماری کمپنی کا کوئی کردار نہیں. ہمارے پاس آٹھ انچ کی پائپ نہیں جیسے ہی مطلوبہ پائپ دستیاب ہوئی تب ہم افتتاح کر سکتے ہیں. سردار موسیٰ خیل نے کہا کہ پائپ ہو یا نہ ہو ان منصبوں کا افتتاح مارچ میں کیا جائے گا.
اصل خبروں تک رسائی کے لئے نیچے لنک پر کلک کریں.

https://fp.brecorder.com/2018/03/20180301348053/

https://www.thenews.com.pk/print/281968-senators-concerned-over-mari-petroleum-s-behaviour

http://www.senate.gov.pk/uploads/documents/1518684688_504.pdf

اپنا تبصرہ بھیجیں