بنوں میں پولیو ڈراپس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا گیا:اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر کردار ادا کریں گے۔ پولیو سے انکاری خاندان کا منفی پروپیگیڈہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔پولیو ویکسین میں کوئی نقصان دہ چیز شامل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پولیو سے انکاری بنوں کے رہائشی خاندان نے پولیو ویکسین کے خلاف ایک منفی پروپیگنڈہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو حالیہ انسدادپولیو مہم کے دوران غیر معیاری پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں حالانکہ مذکورہ بچے تین دن وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں زیر علاج رہے جن کو ڈاکٹروں نے خسرہ کی بیماری کی تشخیص کی تھی جو کہ غلط بیانی ہے اور پولیو ویکسین کے خلاف منفی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں