بنوں پریس کلب کی کابینہ تحلیل،محمد عالم بلا مقابلہ صدر منتخب

بنوں پریس کلب کے سال 2018کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔محمد عالم خان بلا مقابلہ دوسری بار صدر منتخب کر لئے گئے۔ گزشتہ روز بنوں پریس کلب کے ممبران کاجنرل باڈی اجلاس زیر صدارت احسان اللہ خٹک منعقد ہوا جس میں ممبران پریس کلب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں سابق جنرل سیکرٹری محمد سہیل خان نے ممبران پریس کلب کے سامنے سال 2017میں صحافی برادری کیلئے کئے گئے اقدامات پیش کئے۔ اس موقع پر سابق صدر پریس کلب احسان اللہ خٹک نے روایتی انداز سے سال 2017کی کابینہ تحلیل کی اور جنہوں نے 3مارچ کو سال 2018کیلئے انتخابات کا اعلان کیا مگر پریس کلب ممبران نے سابق صدر محمد عالم خان کو متفقہ طور پر سال 2018کیلئے پریس کلب کا صدر منتخب کر لیا ۔ واضح رہے کہ نومنتخب صدر محمد عالم خان سال 2015میں بھی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو ئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں