گیس منصوبے میرے ،افتتاح وفاقی وزیر کرا دیتا ہے:باز محمد

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے شہباز عظمت خیل میں قدرتی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ شہباز عظمت خیل سمیت حلقہ پی کے 71کے پانچ یونین کونسلوں کیلئے قدرتی گیس کی فراہمی میں رکاؤٹ ڈالنے والوں نے اُسی منصوبے کا جھوٹا افتتاح کیا۔ شہباز عظمت خیل ، غوریوالہ ، کوٹ قلندر ،کوٹ پشہ ، جھنڈو خیل کیلئے کل 462 ملین روپے منظور کئے تھے جسے بنوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کم کرا کر 181ملین کرائے صرف اسی بناء پر کہ ہم اپوزیشن میں تھے اور وہ اقتدار میں تھے ۔مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود جب عمل مکمل ہوا تو اُسی منصوبے کا جھوٹا افتتاح کیا۔ اب شاید ا گلے دنوں ایک اور سکول کا افتتاح کریں گے جسے میں نے منظور کیا ہے اور 22کروڑ روپے کا منصوبہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں سینیٹرسردار محمد اعظم موسیٰ خیل نے بحثیت کنوینر اجلاس سے بنوں میں پانچ یونین کونسلوں (نو گاوں) کو گیس ا سکیم کے افتتاح پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس سینیٹر نے کئی سال تک بنوں کے پانچ یونین کونسلوں کو گیس فراہمی کیلئے سخت محنت کی افتتاح ان کے ہاتھ سے کیوں نہیں کرایا گیا ۔لہذا سینیٹر حاجی باز محمد خان کو اعتماد میں لیا جائے کمیٹی نے کمپنی کو ہدایت کی کاغذات میں سینیٹر باز محمد کا نام لکھا جائے ۔لہذا ہمارے قوم کیلئے لائے گئے منصوبے میں رکاؤٹ نہ ڈالی جائے اور مخالفین خود ترقیاتی منصوبہ منظور کرائیں تو ہم شکریہ ادا کریں گے۔ تقریب سے حلقہ پی کے 71 اے این پی کے اُمیدوار حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ ، ملک ساجدخان ، ملک آصف خان ، ملک جہانگیر خان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ انتخابات نزدیک ہیں مخالفین عوام کو جھوٹے نعروں اورجھوٹی منصوبوں کے افتتاح پر ورغلا رہے ہیں۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے حلقہ پی کے 71کے گھر گھر کو گیس کی سہولت میسر ہو گی دریں اثناء سینیٹر حاجی باز محمد خان ایڈووکیٹ نے شہاز عظمت خیل تا کوٹ قلندر قدرتی گیس کا افتتاح کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں