بنوں:500سے زائد ملزمان گرفتار،51لاکھ روپے،2بائیک سینکڑوں بندوق برآمد

بنوں پولیس نے ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرکے مختلف مقد مات میں مطلوب ملزمان /مجرمان اشتہاری گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکیا ۔ضلعی پولیس آفیسر بنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر140 مجرمان اشتہاری اور 63عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ قتل و اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد 33ملزمان میں سے 14ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل و ضرر برآمد کیے۔ چوری و ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں نامزد 10ملزمان میں سے 10ملزمان گرفتار کرکے مالِ مسروقہ مبلغ 51,44,000/- روپے اور 02چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔ منشیات فروشی میں ملوث 6 6 ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 215 ملزمان گرفتار کے عدالتوں میں پیش کیے۔معمولی نوعیت کی شکایات پر 709اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں جبکہ رات کے وقت آوارہ گردی کرنے والے 189اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائیاں کی گئیں۔ ضلعی PALدفتر سے کل 1495اشخاص نے شخصی کردار کی اسناد وصول کیں جبکہ DRCمیں کل 34شکایات کے راضی نامے کروائے گئے۔ اسی طرح مختلف تھانہ جات میں کل 26 شکایات پر باہمی صلح کروائی گئی۔ ماہِ فروری میں کل 15اہم شخصیات اور 05جلسے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دی گئی۔ پورے مہینہ میں کل 993ناکہ بندیاں اور 81سرچ آپریشنزکرکے 20عدد کلاشنکوف ،08عدد کالاکوف، 09عددرائفل ، 52 عدد بندوق ، 01عدد پاپوشہ ،01عدد LMG، 05عد د ہینڈ گرینڈ ، 171عدد پستو ل اور 3510عدد ایمونیشن برآمد کیے گئے۔ رواں ماہ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے تمام DSPsاور SHOsصاحبا ن کو ہدایات جاری کی کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور میرٹ والی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ضلع بنوں کے مطلوب تمام مجرمان اشتہاریوں ، نامی گرامی منشیات فروشوں ،سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے ٹھکانوں پر موثر چھاپہ زنی کریں۔ ہوائی فائرنگ ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور رقم کے عوض ثالثی کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔ تاہم بنیادی انسانی حقوق ، قانونی تقاضوں اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی کے نمایا ں اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں ۔

2 تبصرے “بنوں:500سے زائد ملزمان گرفتار،51لاکھ روپے،2بائیک سینکڑوں بندوق برآمد

اپنا تبصرہ بھیجیں