اتوارکوسپورٹس کمپلیکس بنوں میں سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کاجلسہ

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈومیل کے رہنماء ملک رامبیل خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کا بنوں آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔چار مارچ کو جنوبی اضلاع کی سطح پر عوامی نیشنل پارٹی کا بڑا جلسہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا ہے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر توانائی اور صرف کریں گے کیونکہ بنوں میں اتنا بڑا جلسہ منعقد کرنا اے این پی بنوں کیلئے فخر کا مقام ہے اور جب قائدین نے اتنی بڑی ذمہ داری بنوں کے حوالے کی ہے تو اس کو پورا کرنا ہر کارکن کا فرض بنتا ہے لہذا اس جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں