بنوں:سڑک کے بیچ ٹریفک بندش کا باعث بنے والے کاروبار پر پابندی عائد

تمام ریڑھی بانوں اور عارضی طور پر سڑک کے بیچ کاروبار کرنے والوں کیلئے ضلعی انتظامیہ نے آخری وارننگ جاری کردی ۔سڑک کوتنگ کرتے ہوئے اور راہ گیروں8 کیلئے رُکاؤٹ بنتے ہوئے پکڑا گیا توان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے خصوصی طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے تجاوزات ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا اور سارے تجاوزات از خود ہٹائے ۔اب عارضی طور پر سڑک کے بیچ کاروبار کرنے والے جو ٹریفک کے بندش کا باعث بنتے ہیں خاص طور پر ٹانچی بازار ، پرانی سبزی منڈی، لکی گیٹ ، غلہ منڈی ،نیوی بس اڈہ کے ریڑھی بانوں اور مرغ منڈی میں پنجرے رکھنے والوں کو مکمل طور پر خاتمہ کیا جائیگا۔ انہوں نے سڑک کے بیچ ، نالیوں کے اوپر رکھے گئے تڑوں اور پنجروں میں کاروبار کرنے والوں کوآخری وارننگ کے طور پر بیان جاری کیا ہے اگر اس کے بعد کسی کوپکڑا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں