بنوں پریس کلب :نئی کابینہ کا مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا عہد

بنوں پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کا باضابطہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے نو منتخب صدر محمد عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنو ں پریس کلب کے تعمیر و ترقی اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔پریس کلب کے تزئن و آرائش کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے بنیادی مسائل و مشکلات کیلئے جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالمنان عادل ،سینئر نائب صدر اقبال حسرت ،نائب صدر حاجی صاحب میر ،جنرل سیکرٹری احسان اللہ خٹک ،جائنٹ سیکرٹری منظور الدین ،فنانس سیکرٹری محمد نصیب زاہد وزیر ،سیکرٹری اطلاعات حاجی عمر زمان خان ،پریس سیکرٹری کریم اللہ خان ،مجلس عاملہ کے چیئرمین محمد سہیل خان اور آفس سیکرٹری محمد نعمان خطاب نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پریس کلب کی تعمیرو ترقی کیلئے جدوجہد کا عزم کیا ۔محمد عالم خان نے کہا کہ صحافی برادری بنوں کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کیلئے اپنی تمام تر توانائی خرچ کرے گی۔ ان کے وسیع تر مفاد میں اپنے قلم کے ذریعے مثبت کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں