بنوں:جوان لڑکی کی لاش برآمد،پیشی کے بعد شخص قتل

بنوں میں اراضیات سے خاتون کی لاش بر آمد۔ ایف آر بنوں میں اقوام کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرا لئے ۔قتل کی پہلی واردات تھانہ صدر کی حدود فاطمہ خیل میں واقعہ ہوئی جہاں اعلیٰ الصبح اراضیات سے جوان سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے جبکہ لاش کے پاس سے ایک موبائل فون بھی بر آمد کرلیا گیا ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے والدنے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمای کسی کیساتھ کوئی دُشمنی نہیں ۔
اقدام قتل کا دوسرا واقعہ بھی تھانہ صدر کی حدود واقع بنوں ڈی آی خان روڈ پر پیش آ یا جہاں سیشن کورٹ میں پیشی بھگتنے کے بعد عنایت اللہ واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مجروح عنایت اللہ ولد نور ولی سکنہ میر علی نے وجہ عداوتبتائی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ایف آر بنوں کے علاقہ سر دی خیل چیک پوسٹ کے قریب نرمی خیل اور سردی خیل کے اقوام کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں عزیز خان ولد جنادین، حکیم اللہ ولد حکم خان اور سبحان علی ولد علی خان زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے دو نوں اطراف سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں