کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن KPK کی 12مارچ کی ہڑتال مؤخر

پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے 12مارچ کی ہڑتال مؤخر کر دی۔ مذاکراتی ٹیم کی محکمہ صحت کیساتھ اپنے مطالبات کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ صوبائی چیئرمین اسماعیل خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکو مت نے ہمارے مطالبات پیش کرنے پر ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ڈرگ ایکٹ 2017میں ترمیم کرکے دو سال تک سابقہ نظام کے تحت لائسنس کا اجراء کیا جائے گا لیکن سول سیکرٹری صحت عابد مجید نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے کیٹگری سی کے تحت ڈرگ لائسنس کے اجراء کو ختم کر دیا ہے جس کے خلاف ہم نے 12مارچ کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا مگر اب حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ہم سے مذاکرات کیلئے رابطہ کرلیا ہے لہذا 12مارچ کی ہڑتال کو ایک ہفتہ کیلئے موخر کر دیا ہے۔ جس کے بعد دوبارہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں