بنوں: وکلاء کا ٹھیکیدار کے خلاف عدلتوں سے بائیکاٹ

بنوں وکلاء برادری نے مقامی ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے پارکنگ ایریا کا ٹھیکہ کرنے کے خلاف عدالتوں سے بائیکاٹ کردیا۔ گزشتہ روز سیشن کورٹ بنوں میں ہائیکورٹ بنوں بنچ اور سیشن کورٹ بنوں کے وکلاء کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔وکلاء نے احتجاجاً سیاں پٹیاں باندھ رکھی تھی ۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمحمد نثار خان ایڈوکیٹ ،سابق صد ر عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری بخت نیاز خان ا ور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ بنوں کے با المقابل محکمہ ریلوے کی اراضی وکلاء کو پارکنگ ایریا کیلئے دی گئی تھی۔ اب محکمہ ریلوے کی طرف سے محکمہ ریلوے کی ملکیتی اراضیات کے ٹھیکہ جات کرانے کا اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں بنوں کی مذکورہ اراضی کا ذکر بھی نہیں ہے لیکن یہاں پر ایک مقامی ٹھیکیدار نے ملی بھگت کرکے ہمارے پارکنک ایریا کی اراضی کا ٹھیکہلے لیا ہے اور ہم سے گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ چھین لی ہے۔ اب ہمارے پاس کوئی دوسری محفوظ جگہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی وکیل مذکورہ ٹھیکیدار کا کوئی کیس نہیں لے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں