بنوں بیوٹی فکیشن میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے: سCM پرنسپل سیکرٹری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری و کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق صحافی برادری کی فلاح و بہود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُ ٹھائے جائیں گے۔ صحافی برادری نے معاشرے کی بہتری کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو کہ علاقے کی تعمیرو ترقی میں معاون ثابت ہوا ہے ۔بیوٹی فکیشن منصوبہ صوبے کیلئے ایک مفید منصوبہ ہے جس کی بروقت اور شفاف تکمیل میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد عالم خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری احسان اللہ خٹک اور پریس سیکرٹری کریم اللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے اُنہیں صحافیوں کی بنیادی ضروریات اورمسائل ومشکلات سے آگاہ کیا ۔پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ و کان ہیں وہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اُن کی فلاح و بہود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ان کی ضروریات پوری کرنے اور مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں بہت جلد پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے حلف ،میڈیا کالونی اور سالانہ گرانٹ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کرائی جائے گی تاکہ حکومتی کی صحافیوں کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے صحافیوں کو مستفید کرایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں