ہاؤس آف لائٹ فار گرلز بنوں کا افتتاح

اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد رضا خان نے کہا ہے کہ تعلیم پاک ،امن پسند معاشرے کی تشکیل اور تہذیب و ثقافت کا ضامن ہے ۔دنیا میں تعلیم یافتہ قومیں ہی کامیاب رہی ہیں۔ مرد و خواتین معاشرے کے دو پہیے کی طرح ہیں جس کے لئے دونوں پر تعلیم کا حصول فرض ہے ۔کامیاب معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کی تعلیم اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک مرد کو پڑھانا صرف ایک مرد کو تعلیم یافتہ بنا نا ہے بلکہ ایک عورت کو پڑھانے سے پوری سوسائٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے مترادف ہے ۔ہمیں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کے تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ خواتین کو تعلیم دینے سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہونے کی ضامن ہو نگی ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہاؤس آف لائٹ فار گرلز بنوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج بنوں کے پروفیسر عبدالرحمن خان اور پرنسپل ڈاکٹر عبدالرزاق خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور تربیت دینے کی بھی سخت ضرورت ہے ۔کیونکہ بچوں میں سب پہلے اسلامی تشخص پیدا کرنا ہے۔ انسان جتنی بھی ترقی کرلے اگر اس میں اسلامی تقافت نہ ہو تو اس کی دنیا میں کوئی شناخت نہیں ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں کا بہترین انسان بنانے اور تربیت دینے کا حق ادا کرنا چاہئے کیونکہ اچھے انسان معاشرے اور قوم کیلئے راحت کا سبب بنتے ہیں اور انہی سے ہمارا مستقبل جڑا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں