جامعہ عربیہ درالہدیٰ میرا خیل کے 96حفاظ اور قراء کرام فارغ التحصیل

جامعہ عربیہ درالہدیٰ میرا خیل کے 96حفاظ اور قراء کرام فارغ التحصیل ہو گئے جس کی باقاعدہ دستار بندی چار اپریل کوجامعہ ہذا میں ہو گی۔ اس سلسلے میں غیر معمولی اجلاس منعقدہ ہوا جس میں جامعہ انوار القرآن کے مہتمم مولانا محمد اکبر اکبری ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا عظمت سعدی ، مولانا حافظ قاری محمد سلیمان ، جامعہ درالہدیٰ کے مہتمم مولانا قاری زبید اللہ مولانا محمد ابراہیم ،مولانا مذکر شاہ ، مولانا کفیات اللہ و دیگر نے کہا کہ آج طاغوتی قوتیں اسلام کے قلعوں کو مٹانے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر مدارس کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا۔ لاکھوں اساتذہ کرام اپنی مدارس میں طلبہ کو دین اسلام کی تعلیمات دے رہے ہیں جس سے پوری دنیا میں اللہ کا کلام اور حضور ؐ کی تعلیمات پھیل رہی ہیں ۔جامعہ عربیہ درالہدیٰ میرا خیل سے 96حفاظ اور قراء کرام نے قر آن پاک کی حفظ مکمل کر لی ہے جوکہ اب اللہ تعالیٰ کے دین کو گھر گھر پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ چار اپریل کو میرا خیل میں تمام فارغ ہونے والے طلبہ کو پگڑیاں پہنائی جائیں گی جس میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پو پلزئی شرکت اور دستار بندی سے خطاب کر یں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں