ایک ماہ میں299 مفروروں کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

بنوں کے ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ نے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے مورخہ 18.02.2018تا18.03.2018تک خصوصی مہم شروع کی تھی۔جس میں بنوں پولیس کے افسران /اہلکاران نے مثالی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 299مجرمان اشتہاری /عدالتی مفرورگرفتار کیے۔ اور اس مہم میں کینٹ سرکل آفیسر مہر زمان سر فہرست جبکہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان ،اے ایس آئی عبدالصمدقریشی تھانہ منڈان ، ہیڈ کنسٹیبل رحمت اللہ تھانہ کینٹ نے پہلی پوزیشن جبکہ ارشد خان ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ ، اے ایس آئی عبدالروف تھانہ ہوید ، ہیڈ کنسٹیبل رحمت علی تھانہ کینٹ نے دوسری پوزیشن اور ایس ایچ او جانی خیل نعیم خان ، اے ایس آئی فدا اللہ خان تھانہ ہوید ،ہیڈ کنسٹیبل شاہ قیاز خان تھانہ سٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امروز ضلعی پولیس سربراہ کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلعی پولیس سربراہ کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی بنیاد پر پبلک پولیسنگ کو فروغ دینے و امن عامہ برقرار رکھنے اور انسداد جرائم میں نمایا ں کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔ مجرمان اشتہاری /عدالتی مفروران کے سہولت کاروں کے گھروں پر حسبِ ضابطہ 321چھاپے لگا کر کل 188مقدمات زیرِ دفعہ 216 PPCدرج کرکے 203ملزمان کو گرفتارکیے اور ان کے قبضے سے 22عدد کلاشنکوف ،08عدد کالاکوف ، 08عدد رائفل ، 52عدد بندوق، 180عدد پستول ، 01عدد LMG، اور 3943عدد کارتوس مختلف بور برآمد کیے۔ تقریب کے دوران ضلعی پولیس آفیسر نے کہاکہ آئندہ بھی نمایا ں کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسر ز اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں