بنوں یونیورسٹی میں عدم برداشت ، مسئلہ رویت ہلال پر مقالوں کا دفاع

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے شعبۂ علوم اسلامیہ و تحقیق کے سکالرزمفتی طارق علی شاہ اورذیشان احمدنے ایم فل کی ڈگری کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ سکالرز کی زبانی امتحان میں ڈاکٹر سید نعیم بادشاہ بخاری ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور ،ڈاکٹر حسین محمد چیئرمین شعبۂ علوم اسلامیہ وتحقیق بنوں یونیورسٹی ،ڈاکٹر عبدالقدوس ، ڈاکٹر عرفان اللہ، اسسٹنٹ پروفیسرحافظ امیر نواز خان ،ڈاکٹر محمد فخر الدین اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم فل سکالرزمفتی طارق علی شاہ نے ’’ عدم برداشت کے اسباب اورممکنہ تدارک‘‘ کے موضوع پرڈاکٹرعبدالقدوس کی زیر نگرانی اپنے مقالے کا دفاع کیا۔ جبکہ سکالر ذیشان احمد نے ’’مسئلہ رویت ہلال‘‘ کے موضوع پرمقالے کامیاب دفاع کیا۔بعدمیں دونوں کوایم فل ڈگری کے اہل قرار دئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں