بنوں: گاڑی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین،ایک مرد جاں بحق

تھانہ ڈومیل کی حدود میں گاڑی اُلٹنے سے ایک ہی خاندان دو خواتین اور ایک شخص جاں بحق ۔حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دونوں خواتین اورشخص کی لاشوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود میں محمد خان پولیس چوکی کے قریب جیپ حادثے کا شکار ہوکر اُلٹ گئی۔ جیپ فہیم اللہ چلا رہا تھا اور انکے ساتھ دو خواتین سوار تھی جو انکی بھابھیاں تھی۔ تینوں گاڑی اُلٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کردی ہے اور پوسٹمارٹم کے بعد سرکاری لوازمات پورے کرنے کے بعد تینوں لاشوں کو پسماندگان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں