پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے: ڈی سی بنوں

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمارے اکابرین کا ایک خواب تھا۔ 23مارچ 1940کے اس نیک ارادرے نے ایک آزاد اور خود مختار ملک کی بنیاد رکھی ۔جب انسان نیک ارادوں سے خواب دیکھیں تو کائنات خود اس انسان کیلئے راستہ بناتی ہے۔پاکستان کے تحفظ اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ذمہ داری ہم سب پر فرض ہے۔ اگر ہم مل کر اپنی اپنی ذمہ داری صحیح اور شفاف طریقے سے نبھائیں تو ایک دن ہم عالمی سطح پر کامیابی کی اس بلندی کو چولیں گے جہاں دوسرے اقوام کی پہنچ ممکن نہیں ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1بنوں سٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ای او بنوں شیر دراز خان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر اکرام اللہ خان ،ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر انجینئر کفایت اللہ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور پاکستان کی بقاء کی مناسبت سے تقاریر بھی پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ حکومت ہمیں کام کرنے کیلئے تنخواہیں دے رہی ہے کہ حکومت کا پیسہ عوام کیلئے خرچ کریں۔ بیوٹی فکیشن منصوبہ حکومت کا بنوں کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس کو حکومتی پالیسی کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اس میں ہمارا کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کیلئے ان کے ٹیکسوں کے ذریعے اکٹھا کیا گیا پیسہ اُن پر خرچ ہو۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور تعمیری سوچ اپنائیں تب ہی آپ لوگ آگے جا کر کامیاب ہو سکتے ہیں اور ملک کیلئے کچھ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں