بنوں بورڈ بغیر سیکرٹری، تعلیمی ایمرجنسی ہائے ہائے

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں میں سیکرٹری تعینات نہ ہو سکا ۔گزشتہ چار ماہ سے سیکرٹری بورڈ کا عہدہ کنٹرولر امتحانات چلا رہے ہیں ذرائع کے مطابق بنوں تعلیمی بورڈ کے سابق سیکرٹری راج محمد خان جوکہ چارماہ قبل یہاں سے کوہستان تبدیل ہو گئے تھے تب سے سیکرٹری بورڈ کی تعیناتی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ جس سے حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی عیاں ہو گئی ہے کیونکہ چار ماہ سے کنٹرولر امتحانات سیکرٹری بورڈ کا عہدہ بھی چلا رہے ہیں ۔جس کے باعث طلباء کو دفتری اُمور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر بنوں بورڈ میں سیکرٹری کی تعیناتی یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں