بنوں کو قومی نشست سے محروم کرنے کے سلسلے میں جرگہ ہوگا: متحدہ بنوں محاذ

متحدہ بنوں محاذ نے بنوں بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا ۔آج قومی جرگہ میں حالیہ حلقہ بندیوں میں بنوں کو قومی نشست محروم کرنے کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائے گئے متحد ہ بنوں محاذ نے بنوں کے عوام کے حقوق کے لئے بنوں بچاؤ تحریک کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس کو پہلا گرینڈ جرگہ آج منعقد ہوگا ۔جس کے لئے بنوں کے تمام سرکردہ رہنماؤں سماجی اور طلباء تنظیموں کے عہدیداران کو دعوت نامے جاری کر دےئے گئے ہیں۔ گرینڈ جرگہ میں بنوں کو ایک قومی حلقے سے محروم کرنے کے خلاف جدوجہد کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں