بنوں: اپنی ماں کا قاتل گرفتار

گذشتہ دنوں بنوں میں واقعہ رونماء ہوا تھا جسمیں ملزم نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا بعد میں خودکشی کی کوشش کی تھی اور قتل کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا تھا. پولیس نے تفتیش شروع کی کہ بہترین انوسٹی گیشن سے اصل ملزم تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ لیکن قاتل اپنا بیٹا ہی نکلا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی والدہ مسماۃ (ش)کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور بعد میں ملزم نے خود پر فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ زخمی ہو گئے اور مقدمہ (م)اور (س) کے خلاف مسماۃ (ش) کے قتل اور ملزم کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا اور انکے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے اور دفعات میں بھی ترمیم کی گئی ہے اور 325پی پی سی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ مجرم کتنا ہی چلاک اور ہوشیار کیو ں نہ ہو قانون کی شکنجے نہیں بچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں