بنوں ٹاؤن شپ : چوروں نے دن کے وقت گھر کا صفایا کر دیا

بنوں ٹاؤن شپ میں نا معلوم چوروں نے دن کے وقت گھر کا صفایا کر دیا۔ میاں بیوی دونوں ڈیوٹی پر گئے تھے ۔تفصیلات کے مطا بق ضیاء اللہ فوڈ انسپکٹر جو لکی مروت اور اسکی اہلیہ جو سکول ٹیچر ہے ڈیوٹی پر تھی جب گھر واپس آئے تو دیکھا کے نا معلوم چوروں نے گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان کا صفایا کر گئے ہیں۔مالک مکان کے مطابق نقد30 ہزار روپے ، تین لا کھ کے با نڈز، ایک لیپ ٹاپ ، دو عدد مو با ئیل فون سیٹ چوری کر کے لے گئے ہیں ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں