این ٹی ایس: 182استانیوں کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری

این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ 182 استانیوں کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 2014سے 2017تک بھرتی کی جانے والی مختلف کیڈرز کی استانیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سال 2014سے سال 2017تک نیشنل ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے سی ٹی ،ڈی ایم ،اے ٹی ،ٹی ٹی قاری اور پی ای ٹی کی کیٹگریز میں استانیوں کوبھرتی کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سید ہ انجم کی صدارت میں اجلاس منعقدہوا جس میں تمام بھرتی شدہ استانیوں کے اسناد کی جانچ پڑتال کی گئی ۔محکمانہ کاروائی کے بعد ڈی ای او زنانہ سیدہ انجم نے 182استانیوں کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں سی ٹی کی 63،ڈی ایم کی 30،پی ای ٹی کی 16،اے ٹی کی 32،ٹی ٹی کی 23اور قاری کی 18استانیاں شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں