بنوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم ، لیکن کوششیں ہونگی بے کار

بنوں: ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ضلع ناظم بنوں عرفان درانی کی قیادت میں بنوں میڈیکل کلالج سے پریس کلب تک واک کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ۔گزشتہ روز ضلع ناظم بنوں عرفان درانی ،ڈائریکٹر زنانہ ہسپتال ڈاکٹر دوست محمد خان ،ناظم شاہ خالد خان عمل خان کی قیادت میں بنوں میڈیکل کالج سے ڈینگی روک تھام کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا جو میڈیکل کالج سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا پریس کلب بنوں پر پہنچا۔ جہاں پر ضلع ناظم عرفان درانی ،ڈاکٹر دوست محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی بچا و آگاہی مہم کا مقصد بنوں کو ڈینگی سے بچانا ہے ۔ڈینگی سے بچاؤ مہم کی کامیابی کیلئے عوام میں شعور اُجا گر کرنا اانتہائی ضروری ہے جس کیلئے ہم سب کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ اگر مرض ایک بار پھیل گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے لہذا مختلف مکتبہ فکر کے افراد اس مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لیکر شعور آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں سے لیکر محلوں سڑکوں کو صاف رکھیں ،پانی کھڑا نہ ہونے دیں، کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں افزائش کرتے ہیں اور گندگی پھیلانے سے ڈینگی مچھر پھیلتے ہیں ۔لہذا روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ضلع ناظم بنوں عرفان درانی نے کہا کہ عوام کو اس خطرناک مرض سے بچانے کیلئے ضلعی حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مذکورہ مرض پھیلنے سے پہلے قابو کیا جاسکے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ماہرین نے حفاظتی تدابیر بتائے کہ اس پر سختی سے عمل کریں تاکہ ہم اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں ۔

ایڈیٹر نوٹ: مچھر مار سپرے سے مچھر مر سکتے ہیں لیکن اگر سپرے بر وقت کی جائے۔پچھلے سال سپرے کب کی گئی اس کا جواب اگر ناظم صاحب دے سکیں تو کیا ہی اچھا ہوتا۔گھر تو ہم صاف کرتے ہی ہیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے لیکن یہی بات میونسپل کمیٹی کو سمجھ آجائے تو بہتر ہوگا۔بنوں سٹی کی صفائی کی صورت حال اگر ناظم صاحب کو معلوم نہیں تو کبھی بنوں سٹی کا دورہ کر لیں۔بنوں سٹی اور سورانی ایک ہی انتخابی حلقے میں واقع ہیں۔
گندگی سے مچھر پھیلتے ہیں لیکن ڈینگی مچھر کیلئے صاٖ ف پانی ضروری ہے۔مطلب بنوں میں اس کے چانسز پھر کم ہی ہونگے کیونکہ نالیوں کا پانی گندا ہوتاہے جو اکثر بنوں کی سڑکوں پر کھڑا نظر آتا ہے۔ ضلعی حکومت کے جنگی بنیادوں والے اقدامات فی الحال عوام کو نظر نہیں آرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں