بنوں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکرملزمان آلہ قتل سمیت گرفتارکر لئے

بنوں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکرملزمان آلہ قتل سمیت گرفتارکر لئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں گزشتہ دنوں نامعلوم ملزمان نے مسمی ہدایت اللہ ولد نقیب اللہ سکنہ فضل شاہ میتا خیل کورات کی تاریکی میں روڈ پر فائر نگ کرکے قتل کیا تھا اور موقع وردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔مقتول کے لواحقین کے مطابق مقتول کی کسی سے وجہ عداوت نہ تھی اور غریب مزدور گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔ تھانہ منڈان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج ہو ئی تھی۔ ڈی پی او بنوں کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منڈان نے جدید تفتیش کے ذریعے ملزمان کو ڈیر ہ اسماعیل خان سے آلہ قتل پستو ل 30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں