انتخابات میں نام نہاد تبدیلی کو دریائے کرم میں دفن کرینگے: دُرانی

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات2018میں نام نہاد تبدیلی کو دریائے کرم میں دفن کردینگے۔ تحریک انصاف کے قائدین مغرب کے ہاتھوں کھیل کر ملکی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئے ہیں، ساڑھے چار سال میں عوامی ترقی نہیں بلکہ بے حیائی کی تبدیلی ضرور آئی ہے۔ بی ار ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن اور اُن کی وزارہ کی وزیر اعلیٰ کے خلاف الزمات سنگین نوعیت کے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اصلاحات لانے کیلئے ملک بھر میں بے پناہ ترقیاتی منصوبے شروع کئے جو پایہ تکمیل کے قریب ہیں۔ عمران خان کرکٹ کے میدان اور سیاست دنوں میں ناکام ترین ثابت ہوئے کیونکہ سیاست کوئی کرکٹ کا میدان نہیں جہاں پر ہر کوئی اکر اپنا گیم کھیلے۔ عمران خان کو اُن کی ٹیم سمیت آؤٹ کردینگے ۔زندگی کے اخری سانس تک بنوں کے عوام کے حقوق اور درپیش مسائل کے حل کیلئے جنگ لڑونگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں شمولیتی جلوسوں سے خطاب اور میوہ خیل ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی،زاہد خان درانی ،جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی ارگنائرز شمس قمر قریشی ،ضلعی ارگنائرر عابدین سورانی زمان حیدر وزیروفاقی وزیر کے خصوصی معاؤن سینان درانی سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ہم نے بلاتفریق عوام کی خدمت کی اور وفاق میں رہتے ہوئے قوم کے حقوق اور فلاح وبہود کیلئے بھرپور انداز سے مقدمہ لڑا ہے جبکہ محالفین صرف الزام ترشی کی سیاست کرکے قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ ہمارے اور اُن کی سیاست میں فرق یہ کہ انہوں نے قوم کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ ہم نے قوم کو پہچان دیکر یہاں پر اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بنوں میں میگاہ پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں جن کو باقاعدہ طور پر ریلز کردیا گیا ہے جس میں بنوں باران ڈیم کی اپ رائزنگ ،بنوں ائرپورٹ کی تعمیر ،صحت اور تعلیم اور واٹر سپلائی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جو ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام عام انتخابات 2018میں بنوں کے ساتھ زیاتیاں کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کرکے تعمیر وترقی کے سفر میں جمعیت کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں