کمشنر بنوں کی ہدایت پر ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال

کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار شاہ نے کہا ہے کہ بنوں کے شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری دفاتر میں عوامی کے مشکلات کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔شہر میں بلاتعطل واٹر سپلائی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگی۔تاہم غفلت کے مرتکب افراد اور افسران بھی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بجلی لوڈشیڈنگ اور اندرون شہر میونسپل سروسز سمیت واٹر سپلائی کی فراہمی ست متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان خان ،ڈبلیو ایس ایس بی کے چیف توقیر،بورڈ آف گورنر کے چیئرمین پیر لیاقت علی خان،جلال شاہ ایڈوکیٹ دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر بنوں ڈویژن سید عبدالجبار نے اجلاس کو بتایا کہ بنوں شہر میں گذشتہ کئی دنوں بقایا جات کی مد میں واپڈا کی جانب سے واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی کنکشن منقطع کردیئے گئے جس سے یہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا افسران اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے ضلع بھر میں بے جا لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں اور غیر ضروری طور پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان نے اجلاس کو بتایا کہ واپڈا بنوں نے بقایا جات کی مد میں ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن کاٹ دیئے جسکی وجہ سے شہر میں واٹر سپلائی معطل ہوگئی ہے اب ڈبیلو ایس ایس پی انتظامیہ بقایا جات کی مد میں 60لاکھ روپے ادائیگی کریگی ۔جس پر کمشنر بنوں کی ہدایت پرواپڈا انتظامیہ نے واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی کنکشن بحال کردیئے گئے اور شہر میں پانی کی سپلائی بحال ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں