بنوں میں سود کے خلاف پولیس کی مہم زوروں پر

ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے کہا ہے کہ سودکی لعنت کے خاتمے کیلئے بھر پور انداز سے مہم چلائی جا رہی ہے جو بھی سود کا مرتکب پایا گیا اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔جس جس نے بھی قرضہ لیا ہے اور اصل زرکی ادائیگی بھی کی ہو ں وہ مزید سود کی رقم کی ادائیگی نہ کریں اگر کوئی ان سے سود کا تقاضہ کر رہا ہے تو ان کی نشاندہی کریں۔ پولیس ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔ سود مذہب اسلام میں حرام ہے اس لئے اسلامی مملکت میں سود کا کاروبار برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او بنیامین خان نے کہا کہ حالیہ مہم میں متعدد سو د خوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے خلاف سود ایکٹ کے مطابق مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامیحلقوں نے پولیس کے جانب سے سود کے خاتمے کیلئے کی جانے والی مہم کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں ہر قسم کی تعاؤن کا یقین دلایا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں