منظور پشتین کا بنوں میں جلسے کا اعلان ، چند سوالات

آج پشاور میں منظور احمد پشتین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ اگلا جلسہ لاہور میں رد الافساد جبکہ سوات میں جلسہ راہ راست کے نام سے منعقد کیا جائے گا. اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد ، لورالائی اور بنوں میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے.
اخبار ڈان کے مطابق پشاور کے جلسے کی خاص بات “دا سنگہ آزادی دا” کا نعرہ تھا. جلسے کے دوران پشتونوں کیلئے بنیادی انسانی حقوق اور گمشدہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا. منظور پشتین کا کہنا تھا کہ ہم صرف اپنی قوم کے ایجینٹ ہیں. منظور کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاش کی حوالگی کیلئے بھی رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے. ایسا تو چنگیز خان بھی نہیں کرتا تھا.
منظور پشتین نے طالبان ترجمان احسان اللہ احسان اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا. ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں تشدد کا یہ نقصان ہے کہ سوات اور فاٹا کے پھل پشاور کی بجائے لاہور میں فروخت ہوتے ہیں. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرستان میں اچھے طالبان لوگوں کو دھمکا رہے ہیں.
منظور پشتین کے اغراض و مقاصد پر بحث کرنے کی بجائے میں یہاں کچھ سوالات کرنا چاہوں گا.
1. کیا منظور پشتون کا فوج کے متعلق موقف طالبان کے موقف سے ملتا ہے؟
2. کیا منظور پشتین پاکستان کا آئین مانتا ہے؟
3. کیا منظور پشتین یہ کہتا ہے کہ یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے …… ہے؟
4. آئی ایس پی آر کا یہ بیان کہ منظور پشتین از آ ونڈرفول بوائے کافی نہیں کہ منظور پشتین وطن دوست ہے؟
5. اگر منظور پشتین غدار ہے تو اس کی غداری کس قسم کی ہے؟
6. کیا وہ پشتون قوم کو پاکستان کے خلاف اکسا رہا ہے؟
7. کیا وہ موجودہ امن کو سبو تاژ کرنا چاہتا ہے؟
8. اگر نواز شریف جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کر محب وطن ہو سکتا ہے تو منظور پشتین کیوں نہیں؟
9. کیا اپنے حقوق کیلئے پاکستانی اداروں سے شکایت کرنا غداری ہے؟
10. طالبان کا منظور پشتین کے متعلق کیا موقف ہے؟
11. افغانستان اور بھارت کا میڈیا منظور پشتین کو کیسے دیکھتا ہے؟
12. منطور پشتین کا یہ کہنا کیا درست نہیں کہ میری جان اور وطن دونوں پاکستان پر قربان، فوجی اپریشن خوش امدید؟

منظور پشتین سے سوالات
1. فوج کے کردار پر اس وقت تنقید جبکہ پاکستان طالبان کو لائیبیلیٹی قرار دے چکا ہے ، درست ہے کیا؟
2. پشتون تحفظ کیلئے تحریک کی ضرورت ہے یا عدالتی جنگ کی؟
3. کیا آپ کی آواز پارلیمنٹ کے اندر سے نہیں اٹھنی چاہئے؟
4. کیا پشتون لیڈرشپ کو آڑے ہاتھوں نہیں لینا چاہئے؟
5. فوج اور طالبان کے خلاف تو آپ بیان دے سکتے ہیں تو پشتون لیڈرشپ کیا مقدس گائے ہے؟
میں چونکہ اپنے پیشے کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ جلسے جلسوں میں شرکت کیلئے وقت نہیں نکال سکتا بلکہ اخبار اپ ڈیٹ کرنے کیلئے بھی بڑی مشکل سے وقت نکال پاتا ہوں تو بنوں میں جلسے کے دوران بنوں کی صحافی برادری سے گزارش ہے کہ منظور پشتین سے وہ سارے سوالات کئے جائیں جو عام لوگوں کے ذہن میں‌ پیدا ہو رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں